عمران خان کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سربراہ عمران خان کی اسلام آباد میں درج تمام مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے 17مئی تک کسی نئے مقدمے میں سابق وزیر اعظم کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کرلی اور بدھ (17مئی)تک پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی دیگر کیسزپردرخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کی اسلام آبادکے تمام مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا آج کی تاریخ تک اسلام آبادمیں جتنے کیسزہیں تمام میں ضمانت دیدی گئی ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ مقدمات کی سماعت آئندہ جمعرات تک کوہوگی، عمران خان کو 9 مئی کی گرفتاری کے بعددرج کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیاجائے۔اسلام آبادہائیکورٹ نے بدھ 17 مئی تک عمران خان کی گرفتاری روک دی اور کہا 17مئی تک عمران خان کوکسی نئے مقدمہ میں گرفتار نہ کیا جائے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کیے۔ایڈووکیٹ سلمان صفدر کا کہناتھا کہ عمران خان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے گئے ،عمران خان جب نیب کی حراست میں تھے تب بھی ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف ملک کے دیگر حصوں میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواستوں پر سماعت کریں گے۔بعد ازاں اسلام آبادہائی کورٹ سے عمران خان کی واپسی کی تیاری مکمل کرلی گئی اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں