لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران لبرٹی سے بیٹیوں سمیت گرفتار کی گئی خاتون کو شوہر کے انتقال کرجانے پر رہا کردیا گیا ، یہ فیصلہ نگران حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ خاتون اور اس کی بیٹیوں کو رہا کیاجائے جس کے بعد حکام نے ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں بیٹیوں اور ان کی والدہ کو آزاد کردیاتاکہ وہ اپنے پیارے کی آخری رسومات میں شریک ہوسکیں۔
