اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سوموار سے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ کسی نے ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی تو ڈنڈے اور مکے سے جواب دیا جائے گا، یہ آسمان سے اترے ہوئے نہیں ہماری طرح کے ہی ہیں۔
پاکستان ٹائم کے مطابق مولانا فضل ا لرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے رویے کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، سپریم کورٹ کے باہر بہت بڑا دھرنا دیا جائے گا، آرام سے گھی نہیں نکلے گا تو انگلی ٹیڑھی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا اندازہ لگائیں کہ ہماری عدلیہ کہاں کھڑی ہے، عدلیہ آئین اور قانون سے ماورا فیصلے کررہی ہے، کیا ایسی سہولت نواز کو بھی دی گئی تھی؟
ان کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ نے غبن کرنے والے کو تحفظ فراہم کیا،اگر سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کے دوران کسی نے توڑ پھوڑ کی تو اس کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی کے شرپسند ہماری صفوں میں موجود ہیں۔یادرہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ہی عمران خان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
