کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو پلیٹ فارم کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) مل گیا۔ایلون مسک نے سی ای او کے عہدے سے علیحدگی کے اعلان کے بعد لینڈا یاکارینو کو ٹوئٹر کی نئی سی ای او مقرر کردیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے لکھا کہ میں لینڈا یاکارینو کو ٹوئٹر کے نئی سی ای او کے طور پر خوش آمدید کہنے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ نئی سی ای او بنیادی طور پر کاروباری معاملات پر توجہ مرکوز رکھیں گی جبکہ پراڈکٹ ڈیزائن اور نئی ٹیکنالوجی کے معاملات میں خود دیکھوں گا۔اس سے قبل یاکارینو این بی سی یونیورسل میں گلوبل ایڈورٹائزنگ اور پارٹنرشپس میں بطور چیئرمین خدمات سرانجام دے رہی تھی۔اس سے قبل ایلون مسک نے ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ اپنی جگہ ایک خاتون کو سی ای او بنا رہے ہیں، جو اپنی ذمہ داریاں 6 ہفتوں میں سنبھال لیں گی۔مسک نے کہا کہ وہ چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے کردار کے ساتھ ساتھ ٹویٹر کی ایگزیکٹو چیئر بھی سنبھالیں گے جہاں وہ پروڈکٹ، سافٹ ویئر اور sysops کی نگرانی کریں گے۔\
