ڈالر کی قدر میں اچانک بڑی کمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی آگئی۔ روپے سستا ہوکر 284 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اچانک بڑی کمی دیکھی گئی اور ڈالر 10 روپے 93 پیسے سستا ہوکر 288 روپے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر مجموعی طور پر 14 روپے سستا ہوکر 284 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو¿ 10 روپے کم ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289 روپے کا ہوگیا ہے۔
واضع رہے کہ جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آٓیا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ڈالر دیکھتے ہی دیکھتے 299 روپے پر جا پہنچا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں