Army chief and imran khan

آرمی چیف جنرل سے خوشگوار تعلقات رکھوں گا، عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے متعلق کبھی کوئی غلط بات نہیں سوچی، وعدہ ہے اقتدار میں آکر بھی ان سے خوشگوار تعلقات رکھوں گا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان آرمی چیف سے متعلق اہم گفتگو کی کہ جنرل عاصم منیر سے متعلق کبھی کوئی غلط بات نہیں سوچی، وعدہ ہے اقتدار میں آکر بھی ان سے خوشگوار تعلقات رکھوں گا۔عمران خان نے کہا کہ لوگ میرے متعلق جنرل عاصم منیر تک غلط باتیں پہنچاتے ہیں، یہ پیغام آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھی بھیج چکا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں