پنجاب کے بڑے شہر سے پیپلز پارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی

بہاولنگر ( سٹاف رپورٹر)نوجوانوں کی کثیر تعداد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،بلاول بھٹو زرداری ملک کا مستقبل،انکی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کرے گا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پنجاب کے بڑے شہر سے پیپلز پارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی،نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،پی پی 238 سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اور صوبائی رہنما ملک ابرار الرحمن کھوکھر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا اور جمہوریت کے استحکام اور ملکی سالمیت کے لئے رہنماوں کی قربانیاں دیں ۔ملک ابرار الرحمن کھوکھر نے کہا کہ ملک جلاو گھیراو،توڑ پھوڑ کا متحمل نہیں ہوسکتا،جمہوری قوتیں غیروں کی آلہ کار نہ بنیں آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی فاتح بن کر سامنے آئے گی،بلاول بھٹو زرداری بہترین وزیر اعظم ثابت ہونگے۔انہوں نے نوجوانوں کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیا۔اس موقع پر ضلعی صدر ملک محمد سلیم،سٹی صدر ملک رستم،جنرل سیکرٹری پی وائی او حیدر علی وٹو اور دیگر رہنماوں نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے نوجوانوں کو خوش آمدید کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں