کور کمانڈر ہاﺅس جلانے والے افراد کی نشاندہی کرنیوالوں کیلئے لاکھوں روپے انعام کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے کور کمانڈر ہاﺅس(جناح ہاﺅس) جلانے والے افراد کی تلاش میں عوام سے مدد مانگ لی اور ان شرپسند عناصر کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے لاکھوں روپے انعام کا بھی اعلان کر دیا،یہ بھی یقین دہانی کروائی گئی کہ اطلاع دینے والے کا نام خفیہ رکھا جائے گا اور اس سلسلے میں باقاعدہ اشتہار بھی جاری کیا گیا۔

مقامی اخبارات میں چھپنے والے اشتہار میں دسیوں افراد کی تصاویر جاری کی گئی ہیں اور عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ ان افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں،شناخت کرنے والے شخص کو فی کس دو لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔اس سلسلے میں دو رابطہ نمبر بھی دیئے گئے ہیں تاکہ کوئی بھی شخص با آسانی رابطہ کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں