اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کئی روز کی سیاسی گرماگرمی اور ہنگامہ آرائی کے بعد آج وفاقی دارلحکومت کا موسم خوشگوار ہوگیا،بادلوں کا راج ہے اور محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج رات ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
پاکستان ٹائم کو محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہلکی ہلکی ہوا چل رہی ہے اور مطلع ابرآلود ہے،آج شام اور رات کو ہلکی بارش متوقع ہے۔اس سے قبل دس سے تیرہ مئی کے دوران ایک ہیٹ ویو دیکھی گئی تھی جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوگیا تھا،پارہ کئی علاقوں میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا،بارش کے بعد اب درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی آج شام اور رات کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے،بلوچستان اور سندھ میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم رات کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔