جی ایچ کیو راولپنڈی حملہ،ملوث شر پسندوں کی بھی شناخت ہو گئی

راولپنڈی(کرائم سیل )پاکستانی فوج کے جنرل ہینڈ کوارٹر( جی ایچ کیو )راولپنڈی حملے میں ملوث شر پسندوں کی بھی شناخت کر لی گئی،ملزمان میں خواتین بھی شامل ہیں ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9مئی کی پرتشدد کاروائیوں میں شرپسندوں کی شناخت اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔جی ایچ کیو کے باہر حملہ کرنے والے شناخت شدہ شر پسند ملزمان میں افشاں کامران سکنہ راولپنڈی، فاطمہ احسان سکنہ راولپنڈی، شبانہ فیاض سکنہ راولپنڈی، عابد ملک سکنہ اسلام آباد، عاصم خورشید سکنہ کراچی، زاہد علی شاہ گیلانی سکنہ راولپنڈی، خان کاشف خان سکنہ راولپنڈی، منیزا احمد سکنہ چکوال، جہانگیر احمد سکنہ اسلام آباد، محمد عثمان قریشی سکنہ راولپنڈی، ابو بکر احمد سکنہ اسلام آباد، پیرزادہ شہباز ناصر سکنہ راولپنڈی، انصر جاوید سکنہ مری اور حماد خان سکنہ راولپنڈی شامل ہیں۔ حکومتی اور عسکری املاک کو نقصان پہنچانے اور دنگا فساد کرنے والوں پر قانون کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ چھاپہ مار ٹیمیں ملزمان کی گرفتار کے لیے سرگرم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں