Petrol likely to be cheaper, OGRA sends summary to Govt

پٹرول سستا ہونے کا امکان، اوگرا نے سمری حکومت کو بھجوادی

اسلام آباد (بزنس ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز کی گئی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 7 سے 10 روپے فی لٹر تک کمی کی جاسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے۔ پاکستان ٹائم کے ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی ہے، وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے تاہم نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں