Chaudhry Shujaat Hussain also announced the decision to take out the rally

چوہدری شجاعت حسین نے بھی ریلی نکالنے کا فیصلہ سنا دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ق کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے جس دوران ملک کے موجودہ حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جائے گی ۔ چوہدری شجاعت حسن کاکہناتھاکہ پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے مسلح افواج اور کور کمانڈر ہائوس پر حملہ کیا، جو لوگ بھی گھنائونے جرم میں ملوث ہیں، ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے ، اجلاس میں چوہدری سرور سمیت پارٹی کے کئی رہنمائوں نے شرکت کی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے مسلم لیگ ق سترہ مئی کو سہہ پہر تین بجے مسلم لیگ ہائوس سے پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی جس میں چوہدری شجاعت حسین کی بھی شرکت متوقع ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں