Protest outside the Supreme Court, but when will Maulana Fazlur Rehman's decision come After the meeting, the interior minister announced

سپریم کورٹ کے باہر احتجاج لیکن مولانا فضل الرحمان کا فیصلہ کب آئے گا؟ ملاقات کے بعد وزیرداخلہ نے اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کااعلان کررکھا ہے اور وفاقی حکومت نے ان سے جگہ کی تبدیلی کی اپیل کی اور کہا کہ ڈی چوک میں احتجاج کرلیں، اس سلسلے میں مولانافضل الرحمان سے ملنے والے وفد میں وزیرداخلہ بھی شامل تھے جنہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان ساتھیوں سے مشاورت کریں گے ، وہ پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں اور حتمی فیصلہ انہی کا ہوگا، مولانا کا فیصلہ رات دس بجے آئے گا۔ وزیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وہ مولانا فضل الرحمان سے ملنے گئے،  پی ڈی ایم کی جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں، امید ہے کہ وہ ہماری درخواست مان جائیں گے ، ان کے اپنے احتجاج کا ایک شیڈول تھا، بڑی تعداد میں لوگ آناچاہتے ہیں اور اگر احتجاج ریڈ زون یا شاہراہ دستور پر ہوا تو اسے کنٹرول کرنا مشکل کام ہوگا، ایجنسیوں نے رپورٹ دی تھی کہ لوگوں میں غم و غصہ ہے تو وزیراعظم کی ہدایت پر مولانا کے پاس گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں