The reality of IMF's demand for 8 billion dollar financing from Pakistan has come to light

آئی ایم ایف کے پاکستان سے 8ارب ڈالر فنانسنگ کے مطالبے کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد(بزنس رپورٹر)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سے 8ارب ڈالر فنانسنگ کا مطالبہ نہیں کیا،یہ وضاحت سوشل میڈیا پر ادارے کی طرف سے فنانسنگ کے مطالبے کی افواہوں پر سامنے آئی ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی ترجمان ایسٹر پیریز نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کے شراکت داروں کی طرف سے مالی معاونت پرحمایت جاری رکھے گا، آئی ایم ایف نے پاکستان سے 8ارب ڈالر فنانسنگ کا مطالبہ نہیں کیا، نویں جائزے میں طے شدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں