Neighbors' child was arrested during a raid to arrest Ahmad Khan Niazi in Mianwali. Mianwali

میانوالی میں احمد خان نیازی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کے دوران پڑوسیوں کا بچہ گرفتار کرلیا گیا

میانوالی(نمائندہ خصوصی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے آبائی علاقے میں ان کی سیکیورٹی کے اہم رکن اور پھوپھی زاد بھائی احمد خان نیازی کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا جس دوران احمد خان نیازی گرفتار نہ ہوسکے تاہم ویڈیو بنانے والے سولہ سالہ پڑوسی لڑکے کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ پاکستان ٹائم کوذرائع نے تبایا کہ میانوالی میں احمد خان نیازی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا ہے تاہم احمد خان نیازی گھر پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی تاہم پولیس اہلکاروں نے گھر کا سارا سامان تہس نہس کردیا جس کی ویڈیو بنانے والے پڑوسی لڑکے کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ۔ یادرہے کہ اس سے قبل اتوارکے روز ہی فردوس شمیم نقوی، حماد اظہر کے سیکریٹری اور میاں محمود الرشید کو تحویل میں لیا جاچکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں