رحیم یارخان (کرائم رپورٹر) پولیس نے انٹرویو کا جھانسہ دیکر طالبہ کو ہوس کا نشانہ بنانے والے کلرک کو گرفتار کر لیا۔رپورٹ کے مطابق بچی نے بتایا کہ کلرک اسے داخلہ کے لیے انٹرویو کا کہہ کر یہاں لایا اور زبردستی اس کے ساتھ زیادتی کی، پولیس نے فوری طور پر حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کلرک کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پاکستان ٹائم کو دستیاب معلومات کے مطابق چک 35 اے کے رہائشی محمد مشتاق نامی شہری نے تھانہ پکالاڑاں پولیس کو تحریری شکایت دی کہ اس کی بیٹی (آ) جو کہ گرلز ہائیر سکینڈری سکول چک 69 اے میں فرسٹ ائیر کی سٹوڈنٹ ہے ، معمول کے مطابق سکول سے گھر واپس نہ آئی تو اسے ڈھونڈھنے کے لیے نکلا سکول میں بھی موجود نہ پایا تو دوران تلاش معلوم ہوا کہ سکول کا کلرک محمد ارشد اسے لے کر چک 32 اے کنڈانی روڈ پر واقع مکان پر لے گیا ۔ دیگرگواہان کے ساتھ مکان پر پہنچے تو بچی کے رونے کی آواز آئی، مکان کھولا تو ملزم ارشد بچی کے ساتھ برہنہ حالت میں زبردستی جنسی زیادتی کرتا پایا گیااور موقع پا کر فرار ہو گیا۔
