The Army Chief's contact with the President of the United Arab Emirates emphasized the need to further promote cooperation

آرمی چیف کا متحدہ عرب امارات کے صدرسے رابطہ، تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور

راولپنڈی (نیوز رپورٹر )پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دو طرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور یو اے ای کے صدر کے درمیان باہمی دفاعی اور فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں