Protest outside the Supreme Court, Ansar-ul-Islam volunteers jumped the security gate and entered Redzone Protest outside the Supreme Court, Ansar-ul-Islam volunteers jumped the security gate and entered Redzone

سپریم کورٹ کے باہر احتجاج، انصارالاسلام کے رضا کار سیکیورٹی گیٹ پھلانگ کر ریڈزون میں گھس گئے

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ڈی ایم احتجاج کے دوران، انصارلاسلام کے رضا کار گیٹ کھول کر ریڈزون میں داخل ہوگئے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے احتجاج کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ اور ریڈزون میں داخلے سے روکنے کی کوششوں کے باوجود انصار الاسلام کے رضاکار اندر گھس گئے ، کارکنان نے زبردستی گیٹ کھولا اور ریڈزون میں داخل ہوگئے تاہم سپریم کورٹ کے احاطہ میں جانے سے کارکنان کو روکنے کے لیے حفاظتی انسانی دیوار بنالی اور رضاکار دھوپ میں کھڑے پہرہ دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں