اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان سابق آرمی چیف کو مسٹر ایکس کہا کرتے تھے، پھر خود ہی ایکسٹینشن کی پیشکش بھی کردی،عمران خان ماضی میں جنرل باجوہ کی کتنی تعریفیں کرتا تھا، عمران خان کو فوج نے جتنا سپورٹ کیا تھا اتنا کسی اور پارٹی کو نہیں کیا، ہم نے نالائقی اور بد انتظامی کی انتہا کر دی تھی، الیکشن تو کرا لیں گے لیکن اس آدمی کا کیا ہوگا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں کسی رہنما نےاداروں کیخلاف ایسی زبان استعمال نہیں کی جو عمران خان کر رہا ہے، جو پی ٹی آئی نے کیا پاکستان دشمنوں کا اس سے بڑا ایجنڈا نہیں ہو سکتا ، عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے والے عمران خان یہ تو بتائیں کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں کون سے اچھے کام کیے؟
سردارتنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا ایک اپنا پروٹوکول اور عزت ہوتی ہے، پوری دنیا میں کسی جج کا ٹکر نہیں چلتا، ہمارا جج ٹکر چلوانے کیلئے بیٹھا ہے۔
