The court reserved its decision on PTI leader Farrukh Habib's request to remove his name from the no-fly list

نوفلائی لسٹ سے نام نکلوانے کی پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور (نمائندہ خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام نو فلائی لسٹ سے نکالنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی۔ فرخ حبیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 28 اپریل کو دبئی جانا چاہتا تھا، لاہور ایئرپورٹ پر مجھے جہاز سے اتار دیا گیا اور بتایا گیا کہ میرا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے، ایئرپورٹ پر مجھ سے میرا پاسپورٹ اور سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا، میرا نام سیاسی وابستگی کی وجہ سے شامل کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پاسپورٹ اور سامان واپس کرنے اور نوفلائی لسٹ سے نام خارج کرنے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں