سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اصل مقصد کیا ہے؟فیاض الحسن چوہان نے پریشان کن دعویٰ کر دیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر دھرنا چیف جسٹس کو ڈرانے اور دبا ومیں لانے کی سازش ہے،پاکستان کی عوام سپریم کورٹ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے پر اپنے اہم بیان میں کہاکہ سپریم کورٹ کے باہر دھرنا چیف جسٹس کو ڈرانے اور دبا میں لانے کی سازش ہے،”آل شریف“ اور” آلِ زرداری“ مدرسے کے بچوں کو اپنی گندی سیاست کے لیے استعمال کررہے ہیں،عوام میں غیر مقبول کرپٹ حکمران مولانا فضل الرحمن کے ذریعے مدرسے کے بچوں کو اپنی خواہشات کا ایندھن بنا رے ہیں،آئین، عوام اور ریاست کی کمر توڑنے کے بعد فاشسٹ حکمران سپریم کورٹ کی عزت کا جنازہ نکالنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ایف آئی آرز اور گرفتاریوں کی صورت میں ہمیں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے کی سزا دی جارہی ہے،صلح ہو کہ جنگ ہو عمران خان کے سنگ ہو کے نعرے پر قائم و دائم ہیں،پاکستان کی عوام فاشسٹ اور ظالم حکمرانوں کی ہر بدمعاشی کاجواب ووٹ کے ذریعے دے گی،پاکستان کی عوام سپریم کورٹ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں