اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس(کل)منگل کو طلب کر لیا، جس میں وزرا اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے۔
’’پاکستان ٹائم‘‘ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ ہفتے ہونا تھا جسے بعد میں ملتوی کیا گیا تھا۔
