کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جلاﺅ گھیراﺅ کے کیس میں گرفتار کیے گئے تحریک انصاف سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی بھی ضمانت منظور ہوگئی ، ڈسٹرکٹ شرقی کراچی کی عدالت نے ملزم کی ضمانت پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
دوران سماعت عدالت نے فردوس شمیم نقوی سے استفسار کیا کہ دوران حراست پولیس نے ا?پ سے کسی قسم کی کوئی بدتمیزی تو نہیں کی جس پر انہوں نے بتایا کہ کوئی بدتمیزی نہیں کی گئی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت بھی مقدمہ درج ہے۔
رہائی کے فیصلے کے بعد عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم کاکہنا تھا کہ ا?زادی کی تحریک جاری رہے گی ، ا?ئین کی پاسداری ہم سب پر فرض ہے۔
