Fayazul Hasan Chauhan was also arrested

فیاض الحسن چوہان کو بھی گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی رہنما اور سابق صوبائی وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان کو گرفتار کرلیا گیا۔راولپنڈی پولیس نے فیاض الحسن چوہان لیاقت باغ س گیٹ ے گرفتار کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق 9 مئی کو راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کے گیٹ پر حملے کے بعد سے پولیس نے شناختی عمل کے بعد گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔فیاض الحسن چوہان کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری 18 مئی تک منظور ہوچکی ہے۔فیاض الحسن چوہان کے خلاف 9 مئی کو تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ان پر جلاو گھیراو اور کارکنوں کو اکسانے کا الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں