Threat of arrest of Sheikh Rashid, police entered Lal Haveli

شیخ رشید کی گرفتاری کا خطرہ،پولیس لال حویلی میں داخل ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہیہ مجھے اور راشد شفیق کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں سینکڑوں ایلیٹ اور فورسز کے اہلکار لال حویلی میں داخل ہو گئے ہیں۔
”پاکستان تائم“ کے مطابق شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہپولیس مجھے اور راشد شفیق کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، اسلام آباد میں بھی انہوں نے کل کارروائی کی۔ہم مر جائیں گے لیکن قومی نقصان نہیں کریں گے ،ہم عمران خان کیساتھ ہیں اگر یہ ہمارا جرم ہے تو ہم گرفتاری کیلئے تیار ہیں۔ہم نے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی ہم سیاست دیانتداری سے کر تے ہیں، حالات کو جان بوجھ کر خراب کیا جا رہا ہے ،انکی خواہش ہے کہ ہم وہ کام کریں جس سے قومی نقصان ہو۔لال حویلی میں توڑ پھوڑ غیر آئینی ہے،ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم نے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں