Will the recommended vice-chancellors of UET and GC University be able to get the position again or not Big news has arrived

یو ای ٹی اور جی سی یونیورسٹی کے سفارشی وائس چانسلرز دوبارہ عہدہ حاصل کر پائیں گے یا نہیں؟بڑی خبر آ گئی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)دور کے سفارشی وائس چانسلرز کو دوسرا ٹینور نہیں ملے گا۔یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی( یوای ٹی) اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلرز دوبارہ وی سی لگنے کی دوڑ سے باہر ہو جائیں گے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(یوای ٹی)اور گورنمنٹ کالج یوینیورسٹی لاہور کے موجودہ وائس چانسلرز دوبارہ وائس چانسلر لگنے کی دوڑ سے باہر ہو گئے،پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ اور عندلیب عباس کی سفارش پر ڈاکٹر منصور سرور یو ای ٹی لاہور کے وائس چانسلر لگنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔منصور سرور نے پی ٹی آئی دور کے وزیر داخلہ برگیڈیئر(ر)اعجازشاہ کے کزن اور عندلیب عباس کے دوست ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔یاد رہے کہ پنجاب کی یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرریوں کے لیے انٹرویو کا مرحلہ 22 مئی سے شروع ہو رہا ہے۔
پہلے میں مرحلے میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز کا آغاز ہو گا۔یو ای ٹی کی وی سی شپ کے لیے کل 55 امیدوارشارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔یو ای ٹی کے وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے قائم کی گئی سرچ کمیٹی کے کنوئنر ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی ہیں جبکہ ممبران میں ڈاکڑ عمر سیف،سید یاور علی ،سیکرٹری ایچ ای ڈی ،چیئرپرسن پی ایچ ای سی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت نے پی ٹی آئی کی سفارش پر لگنے والے وائس چانسلرز میں ڈاکٹر منصور سرور کے علاوہ جی سی یو لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی بھی شامل ہیں۔ڈاکٹر اصغر زیدی کو پی ٹی آئی کے راہنما زلفی بخاری کی سفارش پر وی سی لگایا گیا تھا معلوم ہوا ہے کہ پنجا ب کی نگران حکومت نے پی ٹی آئی دور میں سیاسی بنیادوں پر لگنے والے وائس چانسلر کو کسی بھی یونیورسٹی کے لیے دوبارہ وائس چانسلر نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں