The government's big relief has brought down the prices of petroleum products

حکومت کا بڑا ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔پٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کردی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتیں بتائی جس میں پٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کردی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کمی کی گئی ہے ،لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے کمی ہوگئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ جس طرح پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کرائے بڑھائے جاتے ہیں ، اسی طرح اب کرایوں میں کمی کا بھی اعلان کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں