لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فون بنانے چینی کمپنی ’اوپو‘ نے کافی وقت کے بعد اپنا مڈ رینج فون ’ایف 23‘ پیش کردیا، جسے کیمروں کے حوالے سے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔س میں میموری اور ریم کی صلاحیت بھی بڑھا دی گئی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ’اوپو‘ کا دعویٰ ہوتا ہے کہ اس کے فون کیمروں کے رزلٹ کے حوالے سے سب سے شاندار ہوتے ہیں، تاہم دیکھا گیا ہے کہ سام سنگ اور ایپل کے کیمرے اس سے زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔لیکن اب کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس بار پیش کیے گئے فون میں نہ صرف کیمروں کی کوالٹی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے بلکہ اس میں میموری اور ریم کی صلاحیت بھی بڑھا دی گئی۔’اوپو: ایف 23‘ کو کمپنی نے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا ہے۔فون کو 304 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 89 ہزار روپے کی قیمت میں پیش کیا گیا ہے اور اسے فوری طور پر تمام ممالک میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔امکان ہے کہ مذکورہ فون کو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں آئندہ ہفتے تک فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
