چیف جسٹس کی وضاحت پر مریم نواز نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی”گڈ ٹو سی یو“جملے کی وضاحت پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟ ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کروا کر مرسڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟کیا ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاوس بھی شفٹ کرتے ہیں؟کیا سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں؟مریم نواز نے چیف جسٹس سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا سب کو کہتے ہیں 10 فیملی ممبرز کو بلائیں، گپیں لگائیں اور سو جائیں؟۔اس سے قبل مریم نواز نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے باہراحتجاج میں شریک کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ دستور پر ہزاروں مظاہرین نے جمہوری احتجاج کی مثال قائم کی،گزشتہ روز ہزاروں کارکنان آئے لیکن ایک شاخ،گملا نہیں ٹوٹا،کوئی عمارت جلی نہ گاڑی،کوئی ایمبولنس روکی گئی،نہ کسی پولیس اہلکار کا سر پھٹا،یہ ہوتا ہے عوام کا احتجاج،پوری دنیا نے 9 مئی کے یوم سیاہ اور 15 مئی کے احتجاج میں فرق دیکھ لیا، 9 مئی کو منصوبہ بندی سے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی لیکن گزشتہ روز اشتعال کے باوجود کسی کارکن نے ایوان صدر کا رخ نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں