کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے اہم رہنما ایم این اے محمود مولوی نے پارٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق تحریک انصاف کے ایم این اے محمود مولوی نے پارٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود مولوی قومی اسمبلی و پارٹی رکنیت سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان آج شام یا کل کریں گے۔ذرائع کے مطابق محمود مولوی نے پارٹی اور قومی اسمبلی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے، اور مو¿قف پیش کیا ہے کہ اداروں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کاحامی نہیں ہوں۔
