محمود مولوی نے تحریک انصاف چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی دنگ رہ جائیں

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما محمود مولوی نے پارٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ایسی وجہ بتا دی ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق تحریک انصاف کے ایم این اے محمود مولوی نے پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے،اس حوالے سے انہوں نے باضابطہ طور پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنے ہی اداروں سے لڑنا پڑے گا، اداروں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کاحامی نہیں ہوں،میں اپنی فوج کے کبھی خلاف گیا اور نہ کبھی جاوں گا،9 مئی کو املاک جلانے پر احتجاجا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے،میں نے ہمیشہ فرنٹ لائن پر ہی کھیلا ہے،مجھے کسی سے کوئی خوف نہیں ہے،فوج کی یادگاروں کی توڑ پھوڑ سے ہم کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟وہ کام کئے جارہے ہیں جو بھارت نہ کرسکا، میں سمجھا تھا کہ پی ٹی آئی سلجھی ہوئی جماعت ہے،یہ واقعہ دیکھنے کے بعد مجھے بہت افسوس ہوا۔محمود مولوی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے رکن قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا،ان کا شکریہ،قومی اسمبلی کی رکنیت پارٹی کی امانت ہے،رکنیت سے جلداستعفیٰ دےدوں گا،یہ نہیں ہو سکتا اقتدار میں رہیں تو فوج کی عزت کریں چھن جائے توبرا بھلا کہیں،قومی اسمبلی میں مہنگائی اور غربت پر بات نہیں ہوتی،میں بزنس مین ہوں،اس ملک کو ترقی دینے کے لئے باہر سے واپس آیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دوستوں نے کہا کہ خان صاحب کو کچھ ہوا تو جی ایچ کیو جائیں گے،میں نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ سول وار کی طرف جائیں؟فوج سے لڑنا کہیں سے جائز نہیں ہے،فوج پر 100 چیزیں قربان، فوج ہے تو پاکستان ہے،میں استعفیٰ دیتا ہوں، میں کوئی فلاحی ادارہ یا نئی سیاسی جماعت بناوں گا،اسمبلی میں اتنے ماہ سے کیا ہو رہا ہے؟۔محمود مولوی نے کہا کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث لوگ کون تھے؟مجھے نہیں معلوم،عوام کی بات نہیں ہوتی، خوف میں رہوں گا تو مجھے جینے کا حق ہی نہیں۔فوج سے لڑائی کی تجویز دینے والے پی ٹی آئی کے دشمن ہیں،پی ٹی آئی کے جو لوگ ملوث تھے انہیں سزائیں ملنی چاہئے،جو لوگ انہیں بھڑکانے والے ہیں انہیں بھی سزا ملے،تحریک انصاف کی قیادت اعلان کرے کہ ملزمان کو سزائیں دی جائیں،خان صاحب ہر چیز نہیں کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں