وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(وقائع نگار )وزیر اعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے ملاقات کی ہے۔

پاکستان ٹائم کے مطابق وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر بھی گفتگو کی گئی۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کے وفد کی بھی ملاقات ہوئی۔ایم کیو ایم وفد میں وفاقی وزیر امین الحق،جاوید حنیف، کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی اور روف صدیقی شامل تھے۔ملاقات میں وزیر خزانہ اسحق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور اعظم تارڑ بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم کو ایم کیو ایم وفد نے مردم شماری پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے ایم کیو ایم وفد کو مردم شماری کی مکمل شفافیت کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں