اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے شہریار آفریدی کی گرفتاری کے حوالے سے ان کے بیٹے کی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے حکومت پر ایک بار پھر تنقید کی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پی ٹی آئی کے آفیشل اکاونٹ پر شہریار آفریدی کے بیٹے کی ٹوئٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے جس میں ان کے بیٹے نے والد کی گرفتاری کے وقت پولیس کی بدسلوکی کا ذکر کیا۔ شہریار آفریدی کے بیٹے نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میرے والد کو ہمارے گھر سے گرفتار کیا گیا، پولیس گھر میں آئی اور گھر کی چیزیں اور دروازے توڑنا شروع کردیے، اس وقت میرے والدین کمرے میں تھے، پولیس نے انہیں گھسیٹ کر باہر نکالا جس دوران میرے والد کو چوٹ آئی، انہوں نے میری بہن کو بھی دھکا دیا جس سے اسے بھی بری طرح چوٹ آئی، اس دوران پولیس والد اور وہاں موجود ملازمین اور گارڈز کو بھی دھکے دیتی رہی۔
