اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو 18 مئی کو قومی احتساب بیورو( نیب)میں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی بھیج دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہوا ہے۔نیب حکام نے عمران خان کو کیس سے متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے ۔دوسری طرف عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا ٹائٹل تبدیل کرتے ہوئے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاونڈ سکینڈل رکھ دیا گیا ہے۔
