It is the same Chief Justice who held a court for him at midnight, Aitzaz Ahsan on sit-in outside the Supreme Court.

یہ وہی چیف جسٹس ہیں جنہوں نے آدھی رات کو ان کے لیے عدالت لگائی، سپریم کورٹ کے باہر دھرنے پر اعتزاز احسن

برس پڑے لاہور (کرائم رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اوربلاول بھٹو گزشتہ روزسپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شریک نہیں تھے، مریم نواز، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ کے لہجے اور کلام کا مقصد کیا ہے؟ پاکستان ٹائم سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے سوالیہ لہجے میں کہاکہ ان کا مقصد چیف جسٹس کو ہٹانا نہیں ہے؟ انہوں نے کہاکہ یہ وہی چیف جسٹس ہیں جنہوں نے آدھی رات کو ان کے لیے عدالت لگائی،اسی چیف جسٹس کی وجہ سے عمران خان کی حکومت گئی۔ ان کا مزید کہناتھاکہ یہ لوگ اس وقت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے فیصلے پر ان کی تعریفوں کے پل باندھتے تھے،عدم اعتماد میں یہ لوگ چیف جسٹس کی وجہ سے کامیاب ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اب یہ چیف جسٹس رہ جاتے ہیں تو ان کو موت نظر آتی ہے، شہباز شریف، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ اور مریم نواز کی خواہش ہے ان کو نااہل کیا جائے۔ اعتزاز نے کہا کہ لبرٹی سے کورکمانڈر ہاوس تک ڈھائی گھنٹے میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی،آئی جی پنجاب کو پکڑنا چاہیے کہ رکاوٹیں کہاں تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں