مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزٹ ویزا پر سعودی عرب جانے اور پھر حج کرنے کی خبروں پر سعودی وزارت حج کا موقف ا?گیا ہے اور ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزٹ ویزا پر مناسک حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں ،وزٹ ویزا پرا?نے والے ضوابط کی خلاف ورزی سے گریز کریں، وزٹ ویزا کی مدت 90روز ہے اور میعاد ختم ہونے سے قبل عمرہ ادا کرنا ضروری ہے۔
وزار ت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ تقریبا 350کمپنیاں اور ادارے عازمین کی سعودی عرب ا?مد سے لے کر عمرہ کی ادائیگی اور اس کے بعد واپس وطن روانگی تک بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔
