The process of dismissal from service under the Punjab Employees Efficiency, Discipline and Accountability Act, 2006 (PEEDA) has been initiated against the civil servants involved in Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI)'s violent protest at the gate of the General Headquarters of Pakistan Army on May 9

پیڈا ایکٹ کے تحت ہنگاموں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر ) عمران خان کی گرفتاری پر پر تشدد مظاہروں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق 9 مئی کے ملک گیر ہنگاموں میں ملوث شرپسندوں کی شناخت مکمل کر لی گئی،توڑ پھوڑ اور گھیراو جلاو میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے،اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے تصدیق ہونے پر ایم سی آر کے 3 ملازمین کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتاری پر ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔مشتعل مظاہرین نے لاہور کور کمانڈر ہاوس اور جی ایچ کیو پر حملہ کر کے سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔واضح رہے کہ شرپسندوں کے خلاف حکومت کی جانب سے کریک ڈاون جاری ہے ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی معاونت سے ملوث مشتعل افراد کی شناخت جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں