جی ایچ کیو،کور کمانڈر ہاوس حملے کامعاملہ،ملزمان کی پرو فائلنگ کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر ) جی ایچ کیو اورکورکمانڈر ہاوس لاہور پرحملے کا معاملہ،وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) سائبرکرائم نے تمام ملزمان کی پروفائلنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق 9مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد اہم اور حساس تنصیبات اور سرکاری عمارتوں پر ہونے والی توڑ پھوڑ اور گھیراو جلاو کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف حکومت گھیرا تنگ کرتے جا رہی ہے ،ایف آئی اے نے تمام ملزمان کی پروفائلنگ سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے شروع کردی ہے۔سیاسی جماعت سے تعلق ہونے کے متعلق تمام شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔بیشترملزمان 6 ماہ سے سیاسی جماعت کا ایجنڈا پروموٹ کررہے تھے۔تمام ملزمان کی پروفائلنگ پبلک کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں