اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک بار پھر عمران خان کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کیسز کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، اسٹیٹ کونسل اور عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت وفاق کی طرف سے کیسز کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے مہلت کی استدعا کی گئی۔ وفاق کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ کچھ مہلت دے دیں کیسز کی تفصیلات فراہم کردیں گے۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں