علی محمد خان بھی رہائی ملتے ہی دوبارہ گرفتار

راولپنڈی(کرائم سیل)ملیکہ بخاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کو جہلم ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی ملتے ساتھ ہی دوبار ہ گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر رات گئے جہلم ڈسٹرکٹ جیل سے علی محمد خان کو رہا کیا گیا تاہم جیل کے دروازے پر پولیس کی بھاری نفری علی محمد خان کے ”استقبال“ کے لئے پہلے سے ہی موجود تھی جس نے جیل کے مرکزی دروازے سے باہر نکلتے ساتھ ہی علی محمد خان کو دوبار ہ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔اس سے قبل اڈیالہ جیل سے رہائی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے بیرسٹر ملیکہ بخاری کو بھی رہائی کے فوراً بعد دوبارہ سے پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا ۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ علی محمد خان کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے تاہم بتایا نہیں گیا کہ انہیں کس مقدمے اور کس تھانے کی پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں