گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )تمام تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں،پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے مریدکے میں ہونیوالا اپنا جلسہ ملتوی کر دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما عمر آفتاب ڈھلوں نے بتایا کہ اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پی ٹی آئی کا مریدکے میں ہونے والا جلسہ منسوخ کیا گیا ہے۔عمر آفتاب ڈھلوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی محاذ آرائی کے بجائے قانون کی پاسداری کرنے والی جماعت ہے،جلسہ منسوخی کے اعلان کے باوجود پولیس کنٹینروں کو اپنی تحویل میں لے رہی ہے،مریدکے اور شیخوپورہ ڈسٹرکٹ پولیس سے اضافی نفری بھی منگوا لی گئی ہے۔
