سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے لاپتہ ہونے والی دو سیاسی اور کاروباری شخصیات تقریباً ایک ماہ بعد اپنے اپنے گھر پہنچ گئیں، زرائع کے مطابق نامور صنعتکار اور پیپلز پارٹی رہنما ایاز مہر واپس اپنے گھر پہنچ گئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ف )سکھر کے ضلعی صدر سید شفقت حسین شاہ بھی واپس اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دونوں کا تعلق سکھر سے ہے اور وہ کراچی سے لاپتہ ہوئے تھے دونوں رہنماں کی گھر واپسی پر اہلخانہ خوشی سے نہال ہو گئے ہیں ، دونوں رہنمائوں کا سابق ڈی جی آئی ایس آئی ریٹائرڈ جنرل فیض حمید کے ساتھ قریبی تعلق بتایا جاتا ہے ۔ واضح رہے کہ ایاز مہر کے ورثا نے ببرلو بائی پاس پر احتجاجی دھرنا بھی دیا تھاجبکہ دونوں رہنما ایک مہینے سے زیادہ عرصہ لاپتہ تھے ۔
