Khawaja Asif hinted at the arrest of Imran Khan

خواجہ آصف نے عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی واقعات کے کیس میں عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا،خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میانوالی میں 80 سے زائد جہاز کھڑے تھے، اگر یہ لوگ جہازوں کو جلاتے تو موجودہ معاشی حالت میں ہم 5 جہاز کو ریپلیس نہیں کر سکتے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی منصوبہ تو عمران خان نے بنایا، عمران خان نے پرسوں پھر فوج کی قیادت پر حملہ کیا ہے، فوج اگر قوم و ملک کے ساتھ کھڑی ہو جائے وہ عمران خان کو پسند نہیں، عمران خان اقتدار کو اپنی وارثت سمجھتے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ 9 مئی کے واقعات میں عمران خان گرفتار ہوسکتے ہیں؟ جس پر وزیر دفاع نے کہا کہ منصوبہ تو عمران خان نے بنایا، تلقین انہوں نے کی تھی، پی ٹی آئی ٹوٹنے کی وجوہات مختلف نظر آرہی ہیں، جو شخص شہدا کی توہین میں ملوث ہے وہ دنیا میں عبرت کا نشان بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں