It started with detachment, it will go to separation, Faisal Vawda rained lightning on Tehreek-e-Insaf.

لاتعلقی سے شروعات ہوگئیں، بات علیحدگی تک جائے گی ، فیصل واوڈا نے تحریک انصاف پر بجلیاں گرادیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو سب کچھ ہے، پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے، جس طرح ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ہے ایسا پی ٹی آئی میں بھی ہو گا، پہلے فیز میں مذمت اور لاتعلقی ہو گی، پھر علیحدہ ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اب فیصلے کا وقت آگیا ہے، آپ کو سیاسی جماعت بچانی ہے یا پاکستان بچانا ہے، ابھی شروعات ہوگئی ہے لاتعلقی کی، ، بعد میں ایک دوسرے پر الزامات لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے سے بتاتا آرہا ہوں، میری ساری باتیں درست ثابت ہو رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں