جہلم (کرائم سیل)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دست راست اور سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں،جیل سے رہائی ملتے ہی پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کر لیا ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری محمدخان بھٹی کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔سابق وزیر اعلی پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو جہلم جیل سے رہا ہوتے ہی اینٹی کرپشن پنجاب نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی رہا ہو کر ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے باہر نکلے ہی تھے کہ پہلے سے موجود اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کے اہلکاروں نے انہیں وہیں سے گرفتار کر لیا۔عدالت نے محمد خان بھٹی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
