مونس الٰہی منی لانڈرنگ کیس،ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو بڑا حکم دے دیا

لاہور(کورٹ رپورٹر )سیشن کورٹ لاہورایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس،مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی سمیت 8 ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت کاایف آئی اے کے تفتیشی کوجلد تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز سیشن کورٹ لاہورنے ملزمان کی عبوری ضمانت میں30مئی تک توسیع کردی۔عدالت نے راسخ الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔عدالت میں موقف اختیارکیا گیا کہ راسخ الہی کی طبیعت ناساز ہے،عدالت پیش نہیں ہوسکتے، ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں