میرانشاہ (سٹاف رپورٹر )شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اور فورسز پر حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ میں ایک حملہ آور اواور زیر حراست 3 ملزمان مارے گئے۔ گزشتہ روزشمالی وزیرستان میں عیدک پل کے قریب سی ٹی ڈی او رسیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ باقی فرار ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دو طرفہ فائرنگ میں فورسز کی زیرحراست 3 ملزمان بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت ہوا جب اہلکار اہم ملزمان کو میرانشاہ سے بنوں منتقل کررہے تھے، مارے گئے دہشت گرد سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے، جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
