اعظم سواتی کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی،وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اعظم خان سواتی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نے متنازع ٹوئٹ کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا اورسپیشل جج وسطی نے مسلسل عدم حاضری پر اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے اعظم سواتی کو 50ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہے اور فرد جرم کیلئے 30مئی کو طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں