عالیہ حمزہ اور مریم مزاری سمیت تحریک انصاف کی دیگر خواتین کو جیل بھیج دیا گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے عالیہ حمزہ اور مریم مزاری سمیت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی دیگرخواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق کورکمانڈرہاﺅس پرحملہ ، توڑ پھوڑ اور جلا ﺅگھیرا ﺅکیس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، تھانہ سرور روڈ پولیس نے پی ٹی آئی کی خواتین کو عدالت میں پیش کیا،تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی عالیہ حمزہ ملک، مریم مزاری اور صبوحی انعام کورکمانڈر ہاﺅس حملے میں ملوث ہیں، شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 7روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں