لاہور(سٹاف رپورٹر )پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ عمران خان کے تازہ الزامات سفید جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھا کہ پولیس کی فائرنگ سے 25 شہریوں کے شہید اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کا الزام سفید نہیں بلکہ کالا جھوٹ ہے کیونکہ پنجاب پولیس کو 9 مئی کو مظاہرین پر فائرنگ نہ کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فائرنگ سے کسی کے زخمی یا مارے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عمران خان ایسے بے ہودہ اور جھوٹے الزامات لگانے سے گریز کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے جھوٹے الزامات پر عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔
